Posts

Showing posts from 2014

Ess Ahmad Pirzada (ایس احمد پیرزادہ): !کاش ہمیں بھی قائد اعظم مل جاتا٭.... ایس احمد پیرز...

Ess Ahmad Pirzada (ایس احمد پیرزادہ): !کاش ہمیں بھی قائد اعظم مل جاتا٭.... ایس احمد پیرز... : !کاش ہمیں بھی قائد اعظم مل جاتا ٭.... ایس احمد پیرزادہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کا اُن کے دشمنوں اور حریفوں کوب...
Image
!کاش ہمیں بھی قائد اعظم مل جاتا ٭.... ایس احمد پیرزادہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کا اُن کے دشمنوں اور حریفوں کوبھی اعتراف تھا۔ اس نے پاکستان کی صورت میں دنیائے اسلام کو ایک ایسا ملک دیا ہے جس کی بنیاد کلمہ حق پر رکھی گئی اور جس نے بعد میں ایٹمی صلاحیت حاصل کرکے پوری مسلم ورلڈ کا سر فخر سے اونچا کردیا۔ اسلامی دنیا کے اس عظیم لیڈر کی مدّبرانہ صلاحیتوں کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ اُن حالات میں جب انگریزوں اور ہندوستان کے اکثریتی طبقے کی قیادت کے درمیان بہت سارے معاملات پرہم آہنگی اور اتفاق تھا، جب مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کے لیے بڑے پیمانے کی سازشیں ہورہی تھی مسلم لیگ اپنے مقصد کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوگئی۔یہاں قائد اعظم محمد علی جناح کی سوانح حیات پر بات کرنا مقصود نہیں ہے البتہ اُن کی سیاسی زندگی کے دو واقعات کے تناظر میں اپنے یہاں کی جدوجہد برائے حق خود ارادیت کے چند ایک پہلوو ¿ں پر خامہ فرسائی کرنا اصل مدعا و مقصد ہے۔تقسیم ہندکے بعد جب ہندوستان اور پاکستان الگ الگ مملکتیں بن گئیںتو لارڈ ماو ¿نٹ بیٹن کو ہندوستان نے اپنا گورنر جنرل بنادیا اور ظہور پاکستان
ہماری زندگی کا مقصد.... حق کی طرفداری ٭.... ایس احمد پیرزادہ اسلام دین فطرت ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے ساڑھے چودہ سو سال قبل پوری انسانیت کی فلاح و بہبودی کے لیے جو عملی طریقہ سکھایا اور جو مبنی برحق تعلیمات اُمت مسلمہ کو دی ، اُس کے ہوتے ہوئے اسلام کے نام لیواو ¿ں کو کسی دوسرے نظام یا ضابطے کی کبھی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ یہ ہمارا اپنا المیہ ہے کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو فراموش کرکے انسان کے بنائے ہوئے اصول اور ضابطوں کو اپنایا ہواہے۔ لازمی طور پر انسان میں خامیاں ہوتی ہیں اور لاکھ خامیوں کے ہوتے ہوئے کوئی انسان ایسا نظام اور زندگی گزارنے کا لائحہ عمل فراہم نہیں کرسکتا جس کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ تمام کمیوں اور خامیوں سے پاک نظام ہے۔ انسان کی تخلیق جس ہستی نے کی ہے ، جس ربّ ذوالجلال نے انسان کے لیے ضروریات زندگی پیدا کیے ہیں ، کائنات بنائی ہے اُسی اللہ تعالیٰ کا نظام ہی عالم انسانیت کو فلاح او ربھلائی عطا کرسکتا ہے۔ آنے والے وقت کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جو پیشین گویائیاں احادیث کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہیں اُن سے آج کے زمانے