Posts

Showing posts from February, 2015
اوبامہ کا پیغامِ انڈیا کے نام دیر وحرم کی بات میں جذبات چھپے ہیں ایس احمد پیرزادہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے حالیہ تین روزہ بھارتی دورے کے آخری دن ۲۷ ؍جنوری کو دلی میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے بھارت واسیوں کو مذہبی رواداری اور کشادہ دلی سے سے کام لینے کی تلقین کی ۔ انہوں نے ہندوستان کی کامیابی اور ترقی کو مذہبی روداری اور مختلف مذاہب سے وابستہ لوگوں کا ایک دوسرے کو برداشت کرنے سے مشروط کردیا ۔ صدر اوبامہ کے دورے اور اس تقریر کے بعد ہندوستانی میڈیا اور سیاسی جماعتوں سمیت سیاسی حالات کے نشیب وفراز پر پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین اور دانشورمختلف انداز سے اس دورے کے مضمرات اورمذکورہ تقریر ی فہمائش کے حوالے سے خوب تجزئیے کر رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ سنگھ پریوار کی ناک بھوئیں اس پر چڑھ جانا فطری عمل ہے۔ اب ۶ ؍فروری کو صدر اوبامہ نے ایک مرتبہ پھر واشنگٹن میںاپنی ان بات دوہراتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستانی سماج میں مذہبی عدم برداشت کے واقعات سے گاندھی جی کی روح تڑپ رہی ہوگی‘‘۔ اس بیان نے جلتی پر تیل کاکام کیااور پریوار کے خیمے میںکھلبلی مچ گئی ۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد صدر