Posts

Showing posts from January, 2016

تکفیربازی........ تقسیم ملت کی گہری سازش

تکفیربازی........ تقسیم ملت کی گہری سازش! ٭.... ایس احمد پیرزادہ عالمی سطح پر اُمت مسلمہ جن مصائب، مشکلات اور مسائل سے دوچار ہے اُن میں بیرونی جارحیت اور سازشوں سے زیادہ اپنوں کی فریب کاریایوں کا عمل دخل ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں دنیا نے دیکھ لیا کہ کمزوری کی حالت میں بھی جہاں جہاں طاقتور غیر مسلم اقوام نے مسلمان مملکتوں پر حملہ آور ہوکر اُنہیں زیر کرنا چاہا وہاں وہاں اُمت مسلمہ نے مردانہ وار مقابلہ کرکے کم جنگی وسائل کے باوجود اِن طاقتوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ مسلم سلطنتوں کی شکست اور غلامی کی داستان رقم کرنے میں اغیار اگر کامیاب ہوا بھی تو وہ ہمارے ہی صفوںمیں بیٹھے آستین کے سانپوں کی اُن کے تئیں وفاداریوں کا نتیجہ ہے۔ ملت اسلامیہ میں تقسیم در تقسیم کا فارمولہ آزما کر اس کی مجموعی قوت کو توڑ دیا گیا ۔ اسلام اور زندگی کو ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم بنانے کی جدوجہد کرنے والی مخلص جماعتوں اور لوگوں کو اولین خطرہ قرار د ے کراُن کے خلاف اسلام کے نام پر ہی دوسرے گروہوں اور دھڑوں کو کھڑا کرکے اُنہیں آپس میں دست و گریباں کرادیا گیا۔ فتویٰ بازوں کے لیے بازار سجائے گئے ،ایک

میرا نبی میری آبرو ہے!.................Ess Ahmad Pirzada

میرا نبی میری آبرو ہے! ٭.... ایس احمد پیرزادہ میں اکیسویں صدی کا مسلمان ہوں۔اُس دور کا مسلمان جس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اسلام کے نام لیواو ¿ں پر غیر اقوام اس طرح ٹوٹ پڑیں گے جیسے بھوکا کھانے پر ٹوٹ پڑتا ہے، اُس دور کا مسلمان جس کے بارے میں میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلا ہی بتا دیا ہے کہ مسلمان”وھن“ کا شکار ہوجائیں گے۔ یعنی اُنہیں زندگی سے پیار اور مو ت سے نفرت ہوجائے گی۔میں اسلام کا وہ نام لیوا ہوں،جو اپنی بے عملی اور بدعملی کی بدولت اس وقت دنیا کا مظلوم ترین بندہ ہے۔ مشرق و مغرف، شمال و جنوب میں میرا قافیہ حیات تنگ کیاگیا ہے۔ میرے شب و روز میںہر وقت بے شک مجھے ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم تعداد میں ڈیڑھ ارب ہیں اور میری اپنی آزاد 57 ریاستیں دنیا کے نقشہ پر موجود ہیں ، اس کے علاوہ ایسا کوئی ملک نہیں جہاں میرا وجود نہ ہو، مگر حالت یہ ہے کہ افرادی قوت کے باوجود میری حیثیت سمندر کے پانیوں میں اُس جھاگ سے زیادہ نہیں ہے، جس سے ہوا کا ایک معمولی جھونکا بھی بکھیر کر رکھ دیتا ہے۔ قدرتی وسائل سے میری سر زمین مالا مال ضرور ہے لیکن ادنیٰ س

کشمیر حل ہوا تودوستی سچی! خلوص ہی دکھائے گا دل و نگاہ کی منزلیں ٭

کشمیر حل ہوا تودوستی سچی! خلوص ہی دکھائے گا دل و نگاہ کی منزلیں ٭....ایس احمد پیرزادہ ۵۲دسمبر۵۱۰۲ئجمعہ کے روز برصغیر کے کروڑوں عوام کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیائی ادارے بھی ا ±س وقت حیرت زدہ رہ گئے جب اچانک بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کابل سے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو فون کرکے واپسی پر لاہور میں ا ±ن کے ساتھ ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، نواز شریف نے فوراً ہاں کرلی اور یوں دونوں وزرائے اعظم تاریخی شہر لاہور میں آپس میں بغل گیر ہوگئے۔ پاک بھارت ذرائع ابلاغ نے اس اچانک ملاقات کو مختلف زاو ¿یوں سے دیکھنے کی کوشش کی اور اسے نریندر مودی کی شخصیت کا کمال قرار دیتے ہوئے ا ±ن کی تعریف وتوصیف کے پل باندھنے شروع کردئے۔ حالانکہ بعض لوگ اس دورے کو ”اچانک دورہ “تسلیم کرنے سے بجاطور انکارکر رہے ہیں اور اس ملاقات کے پس ِ پردہ پیرس میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیران کی میٹنگ اور ا ±ن کی ذہنی کاوشوں کا ثمرہ قرار دے رہے ہیں۔ بات جو بھی ہو ، برصغیر ہند و پاک میں سیاست کا اونٹ کب کس کروٹ بیٹھے، اس حوالے سے کوئی پیش بینی نہیں کی جاسکتی ہے۔ کوئی حتمی رائے ا ±ن لوگوں یا سیاست دانوںکے با