Posts

Showing posts from February, 2016

امتحانی نتائج کاتابناک پہلو#ایس احمد پیرزادہ

امتحانی نتائج کاتابناک پہلو محنت سے روشن ذہانت کی مشعل ایس احمد پیرزادہ  اس سال کے دسویں اور بارہویں امتحانات میں متاثر کن کارکردگی سے میدان مارنے والے تمام امیدارواروں کو مبارکباد! گزشتہ ادوار کی طرح اب زمانہ وہ نہیں رہا کہ شجاعت، بہادری اورافرادی قوت کی بنیاد پر قوموں اور ممالک پراپنی فتح کا جھنڈا گاڑاجاسکے، گھوڑے دوڑا کر اپنی مملکت کے حدود کو پھیلایا جاسکے، جسمانی محنت اور مشقت سے ترقی اور خوشحالی کو عام کیا جائے بلکہ اکیسویں صدی کا یہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ یہاں جنگ جیتنے کے لیے زورِ بازو کی ضرورت( امریکہ اور اس کے حواری کو مستثنیٰ کر کے ) نہیں پڑتی بلکہ ہزاروں میل دور آرام دہ کمرے میں بیٹھ کر، چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے ڈرون ٹیکنالوجی سے دشمن کے بڑے بڑے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ جدید علوم پر دسترس سے کائنات کی بہت ساری چیزوں پر انسان کی گرفت کافی مضبوط ہوگئی ۔ ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے اُسی طرح اہمیت کی حامل بن گئی جس طرح زندہ رہنے کے لیے سانس لینے کی ضرورت واہمیت ہے۔ آج کے دور میں وہی قومیں ترقی یافتہ کہلائی جاسکتی ہیں جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے