Posts

Showing posts from May, 2016

مولانا نظامی۔۔۔ بے گناہی اور بے بسی!

مولانا نظامی۔۔۔ بے گناہی اور بے بسی! تیر وخنجر قید وبند اور پھانسیاں قبول ہیں ایس احمد پیرزادہ بنگلہ دیش نے حال ہی میں جماعت اسلامی کے امیر مولانا مطیع الرحمن نظامی کو تختہ ¿ دار پر چڑھا کر دنیا انسانیت سے اُٹھنے والی اُن لاکھوں آوازوں کو نظر انداز کردیا جوبنگلہ دیش کی اسلامی تحریک کی پوری قیادت کی سولی چڑھانے کی کارروائیوں کو غیر منصفانہ اور غیر جمہوری طرز عمل قرار دے رہی تھیں۔مولانا مطیع الرحمن نظامی ایسے پانچویں اپوزیشن لیڈر ہیں جنہیں نام نہاد انٹرنیشنل ٹربیونل آف بنگلہ دیش کے احکامات کے تحت پھانسی دے دی گئی ہے۔ یہ انٹرنیشنل ٹربیونل بنگلہ دیشی حکومت نے پینتالیس سال قبل کی پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں بنگلہ دیش کے وجود میںا ٓنے کے وقت کے جنگی جرائم میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔یہ ٹربیونل انٹرنیشنل کہلایا جاتا ہے لیکن اس کی حیثیت کا بھانڈا اُس وقت پھوٹ گیا جب پوری دنیا کے ماہرین قانون نے اس پر سوالات اُٹھائے ہیں۔ ایک تو یہ خالص اس نیت سے قائم کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سے حکمران جماعت اپنی سیاسی حریفوں کو راستے سے ہٹاکر اپنے لیے اقتدار کی راہیں ہمیشہ ہ
دوست نما دشمن! یہ صلہ ملا ہے مجھ کو تیری دوستی کے پیچھے ایس احمد پیرزادہ کسی مغربی فلاسفر کا قول ہے کہ ”اپنے دشمن کو تباہ و برباد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اُس کو اپنا دوست بناو ¿“۔آج کے زمانے میںدنیا بھرکی عالمی طاقتوں اور نام نہاد جمہوری ممالک نے یہی طرز عمل اختیار کررکھا ہے۔ تاریخ گواہ ہے امریکہ بہادر نے جس کسی بھی ملک سے دشمنی نبھائی ، پہلے پہل وہ دشمن بن کر نہیں بلکہ دوستی کافریب دے کر اُس ملک کی تباہ وبربادی کے لیے راستہ بناتا رہا۔ عراق اور پاکستان امریکہ کے اس طرز عمل کی بہترین مثالیں ہیں۔ عراق کے سابق مصلوب صدر صدام حسین کے ساتھ پہلے یارانہ قائم کیاگیا پھر خفیہ طریقے سے اُن کو کویت پر حملہ کرنے پر اُکسایا گیااور جب صدام نے حملہ کردیا تو پھر دو درجن ممالک کو اپنے ساتھ ملاکر علم و ادب گہوارے اور بے پناہ قدرتی تیل اورعسکری قوت کے حامل ملک عراق کو پتھر کے زمانے میں پہنچادیاگیا۔ مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ امریکہ ہر ہمیشہ دوستی کا ہی راگ الاپتا رہا، لیکن پاکستان جن مشکلات اور مصائب کا اس وقت شکار ہے، اُس کی بنیادی وجہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کی غیر مساویانہ ”دوستی“ ہے۔

کشمیر۔۔۔آبادیاتی ساخت داو پر!(ایس احمد پیرزادہ)

کشمیر۔۔۔آبادیاتی ساخت داو پر! پرَ برُیدہ ایک پنچھی کے شکاری ہیں ہزار ایس احمد پیرزادہ بھارتی ہوم منسٹر راج ناتھ سنگھ نے حال ہی میں لوگ سبھا کے اجلاس میںایک سوال کے جواب میں کہا کہ گورنمنٹ آف انڈیا نے جموں وکشمیر حکومت سے وادی میں پنڈتوں کے لیے مخصوص کالونیاں تعمیر کرنے کے خاطر زمین کی نشاندہی کرنے کوکہہ دیا ہے۔ایک اور تحریری سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ امور نے کہاکہ:” ریاستی حکومت کی جانب سے اراضی کی نشاندہی کے بعداس تعمیراتی منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔“بھارتی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت2000 6 ہزار کشمیری پنڈت خاندان اس وقت تارک الوطن ہیں اور اُن تمام کے لیے وادی میں الگ بستیاں اور قصبے قائم کیے جائیں گے۔ابتدائی مرحلے میں6000 گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ دلی سرکار اس منصوبے کے لیے پہلے ہی گزشتہ برس2000 کروڑروپے منظور کرچکی ہے اور عام بھرتیوں کے علاوہ کشمیری پنڈتوں کے لیے سرکاری نوکریوں میں3000 نوکریوں کا اعلان کرچکی ہے۔اسی طرز کا ایک اور منصوبہ اُس وقت تشت از بام ہوا جب دلی سے شائع ”انڈین ایکسپرس“نے اپنی ای