Posts

Showing posts from July, 2016
عید کا کیا مقصد....؟ ٭....ایس احمد پیرزادہ رمضان المبارک کے عظیم ایام ایمان و احتساب کے ساتھ گزارنے کے بعد اب ہم عیدکی خوشیوں میں شامل ہونے کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران جنہوں نے روزے رکھے، فرائض کے ساتھ ساتھ نوافل کا بھی اہتمام کیا، زکوٰة اور صدقہ الفطر ادا کیا، دوران ماہ انفاق کا کھلے دل سے مظاہر ہ کیا، قیام الیل کرکے اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کی، اللہ کی کتاب قرآن مجید کی تلاوت کی، قرآن سماعت کیا اور اس کی آیات پر غور و فکر کیا،ایسے بندوں کا حق بنتا ہے کہ وہ عبادات کے اِن عظیم مراحل سے کامیابی کے ساتھ گزر جانے کے بعد اپنی خوشیوں اور مسرتوں کا اظہار کریں۔پھر جب عید کی رات آتی ہے تو آسمان پر اس رات کو روزہ داروں کے لیے ” لیلةالجائزہ “انعام کی رات قرار دیا جاتا ہے۔ دیگر ادیان کے بجائے مسلمانوں کی خوشیاں بھی حدود و قیود میں اور ایک الگ ہی نرالے انداز سے منائی جاتی ہیں۔ یہاں فسق و فجور نہیں ہوتا ہے، یہاں شراب نوشی کی محفلیں نہیں ہوتی ہیں، یہاں بے حیائی اور بے شرمی نہیں ہوتی،خوشیاں منانے کے دوران یہاں اختلاقیات کا جنازہ نہیں نکلتا ہے، یہاں خوشیاں من