Posts

Showing posts from February, 2017

کشمیر کاز اَ ٹل ہے

کشمیر کاز اَ ٹل ہے! ا پنی قربانی کے بل کامیابی ڈھونڈتے ایس احمد پیرزادہ ہندوستان کے مسلم و غیر مسلم دانشوروں سے جب بھی بات کرتے ہیں توکشمیر، مسئلہ کشمیر اور اہل کشمیرکے بارے میں ا ±ن کی باتیں قریب قریب ایک ہی جیسی ہوتی ہیں۔ کشمیر یوں سے بھرپور ہمدردی جتاکر ا ±ن کی زبان سے جو باتیں سننے کو ملتی ہیں وہ یہ ہوتی ہیں : ”کشمیری لوگ بڑے ہی ذہین ہوتے ہیں لیکن اس قوم کی جذباتیت اِنہیں اکیسویں صدی میں ہورہی تعمیر و ترقی کا حصہ بننے نہیں دیتی۔“ ایک معروف غیر مسلم صحافی نے حال ہی میں مجھ سے کہاہے کہ:” آپ کی جدوجہد برحق ہے، کشمیر یوں کے ساتھ حکومت ہند نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ہے اور نہ ہی کبھی کرنے کا ارادہ ہے۔ آپ لوگوں کو اس حقیقت کا اعتراف کرلینا چاہیے کہ ہندوستان کشمیریوں کو کبھی بھی استصواب رائے کا موقع فراہم نہیں کرے گا ، آپ کے لیے بہتر یہ ہے کہ اپنی جدوجہد کو ترک کرکے ہندوستان کی ترقی میں شامل ہوجائیں۔تمہاری آنے والی نسلوں کو فائدہ نصیب ہوگا۔“ایک اور صاحب قلم ہندوستانی دانشورنے کہا کہ:” ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اقتصادی طاقت کے طور پر ا ±بھر رہا ہے، دنیا کی تیسری بڑی فوجی طا