Posts

Showing posts from May, 2017
انسانی ڈھال بنانے پر بھی ستائش  ستم پہ ستم ہے ظلم پہ ظلم ایس احمد پیرزادہ  اپریل کے مہینے میں وسطی کشمیر کی پارلیمانی نشست پرضمنی انتخابات کے موقعے پر بیروہ میں انسانی ڈھال بنانے کی جو رسوا ئے زمانہ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوئی ہے، اُس سے ایک طرف یہ حقیقت ِکشمیر منظرعام پرآگئی کہ یہاں انسانیت کی تذلیل میں کیا کیا جدت طرازیاں حلال کی جارہی ہیں اور دوسری طرف اس جرم میں ملوث فوجی میجرگوگوئی کو بھارتی فوج کے سربراہ جنرل راوت نے’’ اعلیٰ خدمات‘‘ کے صلے میں میڈل سے نواز کر اہل عالم پر واضح کردیا کہ بشری حقو ق کی بدترین پامالیوں پر کس طرح فوج کی حوصلہ افزائیاں کی جارہی ہیں۔ 22 ؍مئی کو نئی دلی میں فوج کے ترجمان امن آنند نے پریس بریفنگ کے دوران اس بات اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میجرگوگوئی کو فوجی سربراہ کی جانب سے تعریفی کارڈ دیا گیا ہے اور یہ فیصلہ حال ہی میں فوجی سربراہ کے سرینگر دورے کے دوران کیا گیا۔بھارتی فوجی سربراہ وزیر دفاع اُرون جیٹلی کے ہمراہ سرحدی کشیدگی کا جائزہ لینے کے لیے 17 ؍مئی کو ریاستی دورے پر آئے ہوئے تھے۔ میجرگوگوئی ایک ماہ قبل اُس وقت خبروں میں آئے ج

بھارتی میڈیا.... بھینگی آنکھ ترچھی نظر

بھارتی میڈیا.... بھینگی آنکھ ترچھی نظر ٭....ایس احمد پیرزادہ بھارتی کارپوریٹ میڈیا ہر ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کو بدنام کرنے کے لیے منفی پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے، گزشتہ کچھ ماہ سے دلی کی میڈیا چینلوں نے اپنی اس گھناو ¿نی مہم میں تیزی لائی ہے۔ حد تو یہ ہے کہ کشمیریوں کی مبنی برحق تحریک کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کر یہ ثابت کرنے کی لگاتار کوشش کی جا رہی ہے کہ پڑوسی ملک اور مسئلہ کشمیر کا اہم فریق پاکستان کشمیرمیںافراتفری پھیلانے کے لیے مبینہ طور پر فنڈنگ کررہا ہے۔ روزشام کے اوقات میں پرایم ٹائم ( جسے کرائم ٹائم کہنا موزوں ہے) میں بھارتی چینلوں پر ہندوتوا کے علمبردار سابق فوجی جنرل ، بی جے پی اور آر ایس ایس کی فکر سے وابستہ لیڈران اور صحافی کشمیریوں کے خلاف الفاظ کی بھر پور جنگ چھیڑ دیتے ہیں۔ان چینلوں کے اس منفی پروپیگنڈے کے اثرات زمینی سطح پر واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں۔ ہندوستان کی ہر ریاست میں عوامی سطح پر کشمیریوں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے، ہر جگہ کشمیریوں کو شک کی نظر سے دیکھا جارہاہے اور انہیں ہراساں اور پریشان کرنے کو دیش بھگتی کہا جارہا ہے۔ بیرون ریاست کشمیری اپنے آپ کو غیر محفوظ ت

ہند پاک تنازعہ.... سزا کشمیریوں کو مل رہی ہے

ہند پاک تنازعہ.... سزا کشمیریوں کو مل رہی ہے ٭.... ایس احمد پیرزادہ ہندوستان اور پاکستان پر جب بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیرون دباو ¿ بڑھنے لگتا ہے تو اندرون خانہ جان بوجھ کر حالات ایسے پیدا کیے جاتے ہیں جن سے دلی سرکار کے لیے مذاکراتی عمل سے فرار اختیار کرنے کا موقع ہاتھ آجاتا ہے۔کشمیری قوم کی بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں دنیا کی نظریں لازمی طور پر اس خطہ کی جانب مبذول ہوجاتی ہیں اور خطہ میں بڑھتے تناو ¿ کے پیش نظر دنیا کا فکر مند ہونا لازمی بات ہے کیونکہ دو جوہری طاقتوں کی تلخیاں کسی بھی وقت ایسا بھیانک رُخ اختیار کرسکتی ہےں جس سے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑنے کا قوی احتمال ہے۔حالیہ دنوں ایک مرتبہ پھر سرحدوں پر دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے آگئی ہیں اور ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔بھارتی فوج نے پاکستانی فوج کے خصوصی دستے BAT پر الزام عائد کیا کہ اُنہوں نے پونچھ سیکٹر میں کنٹرول لائن کے اس جانب آکر بھارتی فوج کی گشتی پارٹی پر حملہ کرکے مبینہ طور پر دو فوجیوں کے سرکاٹ دئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ساتھ ساتھ وہاں کی حکومت نے بھی بھارتی الزامات کی تردید کی ہے۔ ال