Posts

Showing posts from February, 2019

لندن کی کشمیر کانفرنس۔۔۔ ایس احمد پیرزادہ

۵؍فروری کو’’ یوم یکجہتی ٔ کشمیر ‘‘کی مناسبت سے پاکستانی کوششوں کے نتیجے میں برطانوی پارلیمان میں ۴؍فروری کو ایک بین الاقوامی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی ہے، جس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی ارکانِ پارلیمان کے علاوہ آرپار کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ لندن روانگی سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے حریت کانفرنس کے دو سینئر لیڈروں سیّد علی شاہ گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اْنہیں کشمیریوں کی جدوجہدبرائے حق خود ارادیت کی بھرپور انداز میں سیاسی، سفارتی اوراخلاقی مدد دینے کے اپنے قومی مؤقف کا اعادہ کرنے کے علاوہ کشمیری عوام کے ساتھ دُکھ کی ان گھڑیوں میں یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔دلی حکومت نے شاہ محمود قریشی کی ان فون کالزپر کافی اعتراض کیا، اور اس موضوع پر اپنے پرائم ٹائم میں بات کا بتنگڑ بنانے والی میڈیا چینلوں نے طویل ٹاک شوز کرکے پاکستان کو آڑے ہاتھوں لینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، حالانکہ ماضی میں بھی پاکستان کے حکومتی ذمہ داروں کی جانب سے مزاحمتی قائدین کے ساتھ مختلف مواقع پر رسمی طور بات چیت ہوتی رہی ہے مگرا س پر دلی میں کسی کو

پبلک سیفٹی ایکٹ اور نیشنل کانفرنس....ایس احمد پیرزادہ

٭…ایس احمد پیرزادہ گزشتہ ستربرس سے کشمیر میں سیاست جھوٹے وعدوں، سنہرے سپنوں اور کہہ مکر نیوں کی شہ کار بنی رہی ہے۔رائے شماری کے وعدۂ فردا سے لے کر زخموں کے مرہم تک کے وعدے تک ایسی لمبی فہرست پھیلی ہے جو کبھی وفا نہ ہوئے مگر یہا ں کے قبرستانوں ، جیلوں ، تباہ شدہ بستیوں اور برباد بازاروں کو ضرور جنم دیا۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور گزشتہ دنوں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اورسابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پلوامہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایک اور وعدہ اس فہرست میں جوڑتے ہوئے کہا : ’’ہم یہاں اَفسپا کا قانون مرکز سے بات کئے بنا نہیں اْٹھا سکتے لیکن جو اپنے(ریاستی) قانون ہیں اْن کو ہم کیوں نہیں اْٹھا سکتے ؟ میں نے طے کیا ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں جس دن نیشنل کانفرنس کی اپنی حکومت بنی ، کچھ ہی دنوں کے اندر پبلک سیفٹی ایکٹ کو قانون کے دائرے سے باہر نکال دیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’ ہمارے نوجوان پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار نہیں ہوں گے اور والدین بھی پریشان نہیں ہوں گے۔‘‘ عمر عبداللہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے مجوزہ انتخابات کی تی