Posts

کرپشن ایک ناسور۔۔۔ایس احمد پیرزادہ

٭… ایس احمد پیرزادہ حال ہی میں ایک نیوز رپورٹ کے ذریعے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اقتدار کے ایوان میں موجود چند سیاست دانوں کے تین قریبی لوگوں کو تمام طرح کے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر بڑے سرکاری عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔ ان منظور نظر افراد کے لیے مختلف محکموں میں یہ عہدے وجود میں لائے گئے کیونکہ یہ چند طاقت ور برسر اقتدار لوگوں کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں ۔یہ ایک مثال ہے جس کے ذریعے سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں اقربا پروری، رشوت خوری اور کرپشن کا کس حد تک دور دورہ ہے۔ اگر ہم یہ کہیں گے کہ کرپشن نے ریاست کے پورے نظام کو اندر ہی اندر کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے تو بے جانہ ہوگیا، کیونکہ یہاں زندگی کا کوئی بھی ایسا شعبہ نہیں ہے جہاں نچلی سطح سے لے کر اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک کرپشن کا بازار گرم نہ ہو۔ رواں سال اپریل کے مہینے میںCMS-Indian Corruption Study(CMS-ICS) کی ایک اسٹیڈی کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کرپٹ ترین ریاستوں میں پانچویں نمبر ہے۔سروے کے مطابق ریاست کے44 فیصد لوگوں کو سرکاری محکموں میں روز مرہ کے کام کاج نپٹانے کے لیے رشوت دینی پڑتی ہے۔عوامی ٹیکس ...

ہندوستانی مذاکرات کار…نہ دل بدلا نہ سوچ بدلی۔۔۔ایس احمد پیرزادہ

گزشتہ ہفتے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دلی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران ریاست جموں وکشمیر میں جملہ فریقین ( سٹیک ہولڈروں)کے ساتھ مذاکرات کر نے کے لیے سابق آئی بی ڈائریکٹر د نیشور شرما کو بحیثیت مذاکرات کارمقررکئے جانے کا اعلان کیا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مر کزی گورنمنٹ کی جانب سے نامزد مذاکرات کار دنیشور شرما ریاست کے منتخب نمائندوں کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں اور فریقین کے ساتھ کشمیر پر بات چیت کریں گے۔ جب میڈیا نمائندوں نے اُن سے پوچھا کہ کیا سابق آئی بی ڈائریکٹر مزاحمتی اتحاد حریت کانفرنس کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے تو اس پر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ شرما جی از خود فیصلہ لیں گے کہ اُنہیں کن کن لوگوں سے ملنا ہوگا۔البتہ بھارتی وزیر اعظم کے آفس میں موجود بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر و منسٹر آف اسٹیٹ داکٹر جتندراسنگھ نے اگلے ہی روز کہا کہ’’آپ اُن لوگوں کے ساتھ کیسے بات کرسکتے ہیں جو پرتشدد کارروائیوں اور حوالہ فنڈنگ میں ملوث ہیں۔‘‘ ریاستی بی جے پی کے صدرنے اپنے ایک بیان میں جتندرا سنگھ کے حوالے سے یہ بات کہی کہ دنیشور شرما ’’مذاکرات کار‘‘ نہیں ہیں بلکہ بھارتی حکومت کا محض...

مذاکرات سے فرار، حقیقت کا انکار۔۔۔ایس احمد پیرزادہ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں دیوالی کی خوشیاں شمالی کشمیر میںگریز(بانڈی پورہ) سیکٹر میں کنٹرول لائن پر موجود ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ مناکر اْن کے مورال کو بلند کرنے کی کوشش کی ہے۔ کنٹرول لائن جو گزشتہ تین ماہ سے مسلسل میدان جنگ بنی ہوئی ہے، پر ڈیوٹی پر ما مور آر پار کے فوجیوں کا حقیقی معنوں میں ایک ایسے وقت میں ڈپریشن کا شکار ہونا قابل فہم ہے جب اْنہیں لگار تار چوبیسوں گھنٹے کھلی آنکھوں کے ساتھ گولہ باری کے سائے تلے گذارنے پڑرہے ہوں۔ہندوستان او رپاکستان اس سرحدی کشیدگی کے لیے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں ، اس بحث میں جائے بغیر کہ قصور کس کا ہے اور اشتعال انگیزی کون کررہا ہے ، یہ بات رو ز روشن کی طرح عیاں ہے کہ محض  انا ،ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسلح افواج کو آگے کرکے اْن کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوںمیں بود وباش کرنے والے عوام کی زندگیاں بھی اجیرن بنائی جارہی ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ اگریہاں کے سیاست دانوں کو واقعی ملکی فوج کی خیریت وعافیت کی فکر ہوتی تو وہ اولین فرصت میں سرحدی کشیدگی کم کرنے اور ماحول کو پْر امن بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرا...

غیرتِ کشمیر کا نیا امتحان۔۔۔۔۔ ایس احمد پیرزادہ

وادی ٔکشمیر میں خواتین کی جبری گیسو تراشی کا سلسلہ مختصر ہونے کی بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل بڑھ رہاہے۔ بے شک ا ن پراسرار وارداتوں کے پیچھے وہ فتنہ پرورغیبی ہاتھ اور کشمیر دشمن دماغ کارفرما ہیں جن کے تار خفیہ ایجنسیوں کے دماغ سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ غیبی ہاتھ ایک گیم پلان کے تحت ملت کی بیٹیوں کو اُن کی عمر کا لحاظ کئے بغیر انہیں بلا روک ٹوک اپنا شکار بناتے پھر رہے ہیں۔اس بیچ حکومت کے رویے سے بین السطور یہی لگتا ہے کہ وہ عوام کو بال تراش خفیہ اسکارڈ کے رحم وکرم پر چھوڑنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کر تی۔ بنا بریں پولیس کا رول بھی انتہائی ناقابل فہم نظرآرہاہے۔گو کہ وردی والے اپنی عدم فعالیت کے جواز میں یہ شکوہ زنی کر تے ہیں کہ لوگ ہم سے تعاون نہیں کر رہے ہیں مگر یہ حقیقت کے برعکس ہے۔ فرض کریں پولیس کی مطلوبہ کارروائی کیلئے بقول ان کے لوگوں کا ’’عدم تعاون‘‘ ذمہ دارہے تو بھی اس کا مطلب یہ نہیں کہ بیلٹ فورس اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے تغافل شعاری بر ت لے۔ اسی پولیس نے کچھ دن قبل پلوامہ میں بنک ڈکیتی کی مجرمانہ حرکت کے فوراً بعد دعویٰ کیا کہ اس واقعہ کے پیچھے کس زیرزمین تنظیم کا ہاتھ ہے ،...

کشمیر میں خواتین کے بال کانٹا۔۔۔پردے کے پیچھے کیا ہے۔۔۔ایس احمد پیرزادہ

کشمیر میں خواتین کے بال کانٹا۔۔۔پردے کے پیچھے کیا ہے۔۔۔ایس احمد پیرزادہ گزشتہ چند ہفتوں سے جموں وکشمیر بالخصوص وادی ٔ کشمیرمیں نامعلوم افراد ( جن کے طریقہ ٔ واردات اور تواتر کو دیکھ انہیں منظم ایجنسیوں کی کارستانیاں سمجھنے میں لوگ حق جانب نظر آتے ہیں ) کے ذریعے خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے پراسرار واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہورہاہے اور پتہ نہیں یہ سلسلہ کس بھیانک نتیجے پر جاکر تھم جائے۔ عوامی حلقوں میں اس طرح کی نازیبا،پْر اسرار اور انسانیت کو شرمندہ کرنے والے واقعات کے تکرار سے نہ صرف غم و غصے کی لہر دوڑ رہی ہے بلکہ ہر سو خوف و ہراس اور سنسنی بھی پائی جاتی ہے۔صوبہ جموں کے ڈوڈہ اور کشتواڑ کے بعد جنوبی کشمیر سے ہوتے ہوئے یہ ناگفتہ بہ واقعات وسطی کشمیر اور شمالی کشمیر میں بھی رونما ہونے لگے ہیں اور سری نگر میں بھی ان کی صدائے باز گشت سنی گئی۔ حالات اس حد تک بلا روک ٹوک ابتری کی جانب رواں دواں ہیں کہ اب گزشتہ سال کی طرح درجنوں دیہات میں عوام نے شبانہ پہرہ داری شروع کردی ہے۔ اس پورے معاملے میں ریاستی انتظامیہ بے بس بھی دکھائی دے رہی ہے اور بے حس بھی۔ قانون نافذ کر نے والے سرکاری ...

پاک بھارت رسہ کشی اور مسئلہ کشمیر۔۔۔۔۔۔ایس احمد پیرزادہ

پاک بھارت رسہ کشی اور مسئلہ کشمیر۔۔۔۔۔۔ایس احمد پیرزادہ حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا72واں جنرل اجلاس امریکہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حسب روایت بھارت اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ دیکھنے کو ملا۔ پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ کرنے کے علاوہ اپنی تقریر میں کشمیر میں کی بدترین صورتحال،بھارتی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانچ پڑتال کے لیے وہاں اقوام متحدہ کا مشن بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی وزیر اعظم کی تقریر کو تجزیہ نگار جارحانہ قرار دیتے ہیں اور کشمیری لیڈران نے بھی شاہد خاقان عباسی کی مسئلہ کشمیر پر جاندار مؤقف اختیار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے پاکستان پر پلٹ وار کرکے اُس ملک کو’’دہشت گردی‘‘ کی ماں قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد ہندوستان نے بڑے بڑے تعلیمی ادارے قائم کیا، ڈاکٹر اور انجینئر تیار کیے جبکہ پاکستان نے خالص’’دہشت گرد‘‘...

مسلک کے نام پرمنافرت ؟ ایس احمد پیرزادہ

مسلک کے نام پرمنافرت ؟ وحدت ِ ملت کو پارہ پارہ کرنا کافری ٭…ایس احمد پیرزادہ  تہذیب اور شرافت کے دائرے میںاختلافِ رائے( یا تعمیری تنقید اور علمی محکمہ) کو اْمت کے لیے باعث رحمت قرار دیا گیا ہے ، لیکن جب یہی اختلاف ِ رائے ضد م ضدا، بغض ، حسد یاگروہی تعصب میں بدل جائے تو پھر یہ اْمت کے جسد واحد میںرستے ہوئے ایک ناسور کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔آج ایک چھوٹے سے استثنیٰ کو چھوڑ کر بہ حیثیت اْمت کا یہی حال احوال ہے۔علمائے دین کے درمیان جزئیات میں پائے جارہے اختلاف ِ رائے کورحمت سمجھتے ہوئے اس کے ذریعے اجتہاد کی راہیں کھولنے کے بجائے ہم نے اپنی صفوں اور طبائع میں ضد اور ہٹ دھرمی کو جگہ دی ہوئی ہے، اس کایہ نتیجہ برآمد ہورہا ہے کہ عوامی سطح پر مختلف مسالک ومکاتب ِ فکر کے لوگ کہیںایک دوسرے سے بدظن ہیں ، کہیں ان میں طعن وتشنیع کی یک طرفہ یا دوطرفہ جنگ جاری ہے ، کہیں یہ باہم دگر خون کے پیاسے بنے ہوئے ہیں۔ یہ حضرات ایک دوسرے کی عزت ریزی اور پگڑیاں اچھالنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ نفرت اور عداوت کی اس حد تک آبیاری کی جارہی ہے کہ اب دین کی بنیادوں سے نابلد لوگ بھی زبان کے چٹ...