Posts

Showing posts from January, 2015
توہین رسالت کا جرم عظیم........ کوئی آزمائیے نا میرے صبر کے پیمانوں کو !! ٭.... ایس احمد پیرزادہ ۷جنوری ۵۱۰۲ئ کو فرانس کے ”چارلی ایبڈو“ نامی طنزیہ جریدے کے دفتر پر نامعلوم مسلح نقاب پوش بندوق برداروں نے حملہ کرکے برسر موقع ۲۱افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کرڈالا ۔ اس حملے میں اخبارکے مدیر خاصSTEPHAE CHARBONIER اخبارسے وابستہ اُن تین کارٹونسٹ سمیت مارا گیا جنہوں نے اہانت و دریدہ دہنی پر مبنی خاکے بنائے تھے۔ ”چارلی ایبڈو“ پر حملہ کس نے کیا اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے البتہ یہ حملہ کیوں ہوا؟اس بارے میں پوری دنیا جانتی ہے۔ یہ وہی منحوس اور زہریلا جریدہ ہے جس نے۶فروری ۶۰۰۲ئ کو ڈنمارک کے روزنامےJYLLANS POSTEN کے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکے شائع کیے تھے۔ اس کے بعد اس منحوس اخبار نے مسلسل نہ صرف توہین اسلام کا سلسلہ شروع کررکھا ہے بلکہ دنیاکی سب سے عظیم المرتبت اور برگزیدہ شخصیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکم بدہن توہین آمیز خاکے شائع کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کے جرم عظیم کا ارتکاب بھی کیا ہے۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی AFP ک