دفعہ 370 تحریک آزادی کی دفاعی لائن ہے
دفعہ 370 تحریک آزادی کی دفاعی لائن ہے ٭… ایس احمد پیرزادہ ریاست جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ مسز محبوبہ مفتی نے حال ہی میں حکومت ہند کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جموں وکشمیر کے خصوصی درجے یعنی دفعہ370 کو تبدیل کیا گیایا اس کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی توریاست میں ’’ترنگے‘‘ کی حفاظت کوئی نہیں کرے گا۔ اُنہو ں نے کہا کہ ایسے اقدام سے’’ علاحدگی پسند‘‘ نہیں بلکہ بھارت کو تسلیم کرنے والی قوتیں ( ہند نواز جماعتیں) کمزور ہوں گی۔نئی دہلی میں ’’بیورو آف ریسرچ آن انڈسٹری اینڈ اکنامک فنڈمنٹلز‘‘ نامی ایک غیر سرکاری ادارے کے زیر اہتمام دو روزہ مباحثے بعنوانUnderstanding Kashmir میں حصہ لیتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔واضح رہے آر ایس ایس کی حمایت یافتہ ایک غیر سرکاری تنظیم نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک عرضی دائرکرکے مطالبہ کیا ہے کہ آرٹیکل 35A کو ختم کیا جائے۔ آرٹیکل 35A کو 1954 میں اُس وقت کے صدر ہند ڈاکٹر راجندر پرساد کے ذریعے جاری کردہ ایک ریفرنس کے تحت لاگو کیا گیا ہے۔دفعہ 370 کے تحت ریاست جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ حاصل ہے اورآرٹیکل 35A میں ...
Comments
Post a Comment