اوبامہ کا پیغامِ انڈیا کے نام دیر وحرم کی بات میں جذبات چھپے ہیں ایس احمد پیرزادہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے حالیہ تین روزہ بھارتی دورے کے آخری دن ۲۷ ؍جنوری کو دلی میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے بھارت واسیوں کو مذہبی رواداری اور کشادہ دلی سے سے کام لینے کی تلقین کی ۔ انہوں نے ہندوستان کی کامیابی اور ترقی کو مذہبی روداری اور مختلف مذاہب سے وابستہ لوگوں کا ایک دوسرے کو برداشت کرنے سے مشروط کردیا ۔ صدر اوبامہ کے دورے اور اس تقریر کے بعد ہندوستانی میڈیا اور سیاسی جماعتوں سمیت سیاسی حالات کے نشیب وفراز پر پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین اور دانشورمختلف انداز سے اس دورے کے مضمرات اورمذکورہ تقریر ی فہمائش کے حوالے سے خوب تجزئیے کر رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ سنگھ پریوار کی ناک بھوئیں اس پر چڑھ جانا فطری عمل ہے۔ اب ۶ ؍فروری کو صدر اوبامہ نے ایک مرتبہ پھر واشنگٹن میںاپنی ان بات دوہراتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستانی سماج میں مذہبی عدم برداشت کے واقعات سے گاندھی جی کی روح تڑپ رہی ہوگی‘‘۔ اس بیان نے جلتی پر تیل کاکام کیااور پریوار کے خیمے میںکھلبلی مچ گئی ۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد صدر ...
Posts
- Get link
- X
- Other Apps
توہین رسالت کا جرم عظیم........ کوئی آزمائیے نا میرے صبر کے پیمانوں کو !! ٭.... ایس احمد پیرزادہ ۷جنوری ۵۱۰۲ئ کو فرانس کے ”چارلی ایبڈو“ نامی طنزیہ جریدے کے دفتر پر نامعلوم مسلح نقاب پوش بندوق برداروں نے حملہ کرکے برسر موقع ۲۱افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کرڈالا ۔ اس حملے میں اخبارکے مدیر خاصSTEPHAE CHARBONIER اخبارسے وابستہ اُن تین کارٹونسٹ سمیت مارا گیا جنہوں نے اہانت و دریدہ دہنی پر مبنی خاکے بنائے تھے۔ ”چارلی ایبڈو“ پر حملہ کس نے کیا اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے البتہ یہ حملہ کیوں ہوا؟اس بارے میں پوری دنیا جانتی ہے۔ یہ وہی منحوس اور زہریلا جریدہ ہے جس نے۶فروری ۶۰۰۲ئ کو ڈنمارک کے روزنامےJYLLANS POSTEN کے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکے شائع کیے تھے۔ اس کے بعد اس منحوس اخبار نے مسلسل نہ صرف توہین اسلام کا سلسلہ شروع کررکھا ہے بلکہ دنیاکی سب سے عظیم المرتبت اور برگزیدہ شخصیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکم بدہن توہین آمیز خاکے شائع کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کے جرم عظیم کا ارتکاب بھی کیا ہے۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی AFP ک...
Ess Ahmad Pirzada (ایس احمد پیرزادہ): !کاش ہمیں بھی قائد اعظم مل جاتا٭.... ایس احمد پیرز...
- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
!کاش ہمیں بھی قائد اعظم مل جاتا ٭.... ایس احمد پیرزادہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کا اُن کے دشمنوں اور حریفوں کوبھی اعتراف تھا۔ اس نے پاکستان کی صورت میں دنیائے اسلام کو ایک ایسا ملک دیا ہے جس کی بنیاد کلمہ حق پر رکھی گئی اور جس نے بعد میں ایٹمی صلاحیت حاصل کرکے پوری مسلم ورلڈ کا سر فخر سے اونچا کردیا۔ اسلامی دنیا کے اس عظیم لیڈر کی مدّبرانہ صلاحیتوں کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ اُن حالات میں جب انگریزوں اور ہندوستان کے اکثریتی طبقے کی قیادت کے درمیان بہت سارے معاملات پرہم آہنگی اور اتفاق تھا، جب مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کے لیے بڑے پیمانے کی سازشیں ہورہی تھی مسلم لیگ اپنے مقصد کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوگئی۔یہاں قائد اعظم محمد علی جناح کی سوانح حیات پر بات کرنا مقصود نہیں ہے البتہ اُن کی سیاسی زندگی کے دو واقعات کے تناظر میں اپنے یہاں کی جدوجہد برائے حق خود ارادیت کے چند ایک پہلوو ¿ں پر خامہ فرسائی کرنا اصل مدعا و مقصد ہے۔تقسیم ہندکے بعد جب ہندوستان اور پاکستان الگ الگ مملکتیں بن گئیںتو لارڈ ماو ¿نٹ بیٹن کو ہندوستان نے اپنا گورنر جنرل بنادیا اور ظہور پاکستان ...
- Get link
- X
- Other Apps
ہماری زندگی کا مقصد.... حق کی طرفداری ٭.... ایس احمد پیرزادہ اسلام دین فطرت ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے ساڑھے چودہ سو سال قبل پوری انسانیت کی فلاح و بہبودی کے لیے جو عملی طریقہ سکھایا اور جو مبنی برحق تعلیمات اُمت مسلمہ کو دی ، اُس کے ہوتے ہوئے اسلام کے نام لیواو ¿ں کو کسی دوسرے نظام یا ضابطے کی کبھی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ یہ ہمارا اپنا المیہ ہے کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو فراموش کرکے انسان کے بنائے ہوئے اصول اور ضابطوں کو اپنایا ہواہے۔ لازمی طور پر انسان میں خامیاں ہوتی ہیں اور لاکھ خامیوں کے ہوتے ہوئے کوئی انسان ایسا نظام اور زندگی گزارنے کا لائحہ عمل فراہم نہیں کرسکتا جس کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ تمام کمیوں اور خامیوں سے پاک نظام ہے۔ انسان کی تخلیق جس ہستی نے کی ہے ، جس ربّ ذوالجلال نے انسان کے لیے ضروریات زندگی پیدا کیے ہیں ، کائنات بنائی ہے اُسی اللہ تعالیٰ کا نظام ہی عالم انسانیت کو فلاح او ربھلائی عطا کرسکتا ہے۔ آنے والے وقت کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جو پیشین گویائیاں احادیث کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہیں اُن سے آج کے زمانے...