Posts

Showing posts from January, 2017

زائرہ وسیم کنٹراورسی کشمیر میں

بات کا بتنگڑہ بنا نا ہم سے سیکھئے ایس احمد پیرزادہ  حالیہ دنوں ریاست جموں وکشمیر میں ایک نئی کنٹراورسی کواُس وقت جنم دینے کی کوشش کی گئی جب سرینگر سے تعلق رکھنے والی ایک کم سن لڑکی جو بالی ووڈ کی کسی فلم میں اداکارہ ہے، نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کرنے کے بعد قوم سے معافی طلب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے لیے ایسے حالات پیدا کیے گئے ہیں کہ اُنہیں نہ چاہتے ہوئے بھی ریاستی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کرنی پڑی۔اپنے فیس بُک پوسٹ میں اس لڑکی نے کہا کہ ’’ جن لوگوں کو میری حالیہ ملاقات کے ذریعے سے تکلیف پہنچی ہو ، میں اُن کے جذبات کو جانتی ہوں اور اس بات کا بھی ادراک رکھتی ہوں کہ گزشتہ چھ ماہ میں یہاں کیا کچھ ہوا ہے، میں اُن سے معافی مانگتی ہوں۔‘‘فیس بُک پر اس لڑکی نے پوسٹ کیا کیا، پوری ہندوستانی میڈیا نے آسمان سر پر اُٹھا لیا۔ کشمیری قوم کو شدت پسند، تنگ نظر، دہشت گرد او رنہ جانے کن کن القاب سے بے تکلفی سے نوازا گیا۔ بحث و مباحثہ شروع کیا گیا کہ وادیٔ کشمیر میںنوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کالوہا منوانے نہیں دیا جارہا ہے۔ اسلام پسندوں اور حریت پسندوں کو موردِ الزام ٹھہرایا جانے

عثمان مجید کشمیریوں کاقاتل

اسمبلی ۔۔۔ ضد ِانقلاب کا باب کھلا ! حقائق سے پردے سر کتے ر ہیں گے ایس احمد پیرزادہ  ریاست جموں وکشمیر کے سرمائی راج دھانی جموں میں اسمبلی کے رواں اجلاس میں پی ڈی پی رکن اسمبلی بٹہ مالو نور محمد شیخ نے ایم ایل اے بانڈی پورہ عثمان مجید کو اخوان دور کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے اُن پر الزام عائد کیا کہ اس نے سونا واری اور بانڈی پورہ میں اخوان دور میں درجنوں معصوموں کا خون بہایا ہے اور وہ صدر کوٹ میں ایک ہی کنبے کے ۸؍افراد کی ہلاکتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ سابق ہندنواز بندوق بردار و موجودہ ایم ایل اے بانڈی پورہ عثمان مجید، نور محمد کے ان الزامات پر آگ بگولہ ہوگئے۔ انہوں نے اسملی فلور پر ایم ایل اے بٹہ مالو پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کرنے کے علاوہ ممبران اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے یہ تک کہہ دیا کہ :’’مجھے زبان کھولنے پر مجبور مت کرو،اگر ہم(MLAs)یہاں بات کررہے ہیں تو یہ ہم ککہ پرے کی وجہ سے کررہے ہیں۔‘‘ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ’’میں جانتا ہوں کہ نوے کی دہائی میں کس طرح مفتی محمد سعید نے ککہ پرے سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں ، آپ آگے بڑھو‘‘ ۔ عثمان مجید نے ایم ایل اے بٹہ مالو سے معافی