Posts

Showing posts from April, 2017

نشاء سے اقراء تک طلبہ کا غصہ !

نشاء سے اقراء تک طلبہ کا غصہ ! ڈنڈے چھرے گولی سے کیاٹھنڈا ہوگا ایس احمد پیرزادہ اپریل کے مہینے میں وسطی کشمیر میں ضمنی پارلیمانی انتخابات میں رائے دہندگان کی شرح کم رہنے اور تشدد کی وجہ سے حکومت ہند کے الیکشن کمیشن نے جنوبی کشمیر کے ضمنی انتخابات مئی کے آ واخر تک ملتوی کردئے ہیں۔ ایک ماہ تک ضمنی انتخاب مؤخر کرنے کا مقصد بظاہریہ تھا کہ جس طرح وسطی کشمیر میں الیکشن کے روز نوجوانوں نے زبردست احتجاج کرکے ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی حکمت عملی پر پانی پھیر دیا، کہیں اُسی طرح کی گھمبیر صورت حال جنوبی کشمیر میں پیدا نہ ہوجائے ، اس لیے ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک وہاں کے ضمنی انتخابات ملتوی کردئے گئے اور اس دوران وہاں پر حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مختلف hawkishاقدامات عملائے جارہے ہیں ۔ اسی تناظر میں جنوبی کشمیر میں اول بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور پکڑ دھکڑ کے اس سلسلے میں مزید شدت لائی جارہی ہے ۔ اس کی ایک کڑی کے طور پلوامہ کے ڈگری کالج میں زیر تعلیم کئی طلبہ کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ، سی آرپی ایف اورآرمی نے 15 ؍اپریل کو کالج پر د

سارا کشمیر انسانی ڈھال

  ساراکشمیر انسانی ڈھال سچ نے پھاڑا جھوٹ کا  ایس احمد پیرزادہ  کشمیری قوم کن بلاؤں ، ابتلاؤں، مظالم اور مصائب کی ماری ہوئی ہے ،اسے کس طرح غاصب قوتیں بڑی دھٹائی سے پامال کر رہی ہیں ، انسانی حقوق کا گلا گھونٹھنے میں یہاں کیا کیا جدت طرازیاںاختیار کی جارہی ہیں، قوم کا مزاحمتی جذبہ کچلنے کے لئے فوج اور پولیس کیا کیا ہیبت ناک نسخے بروئے کار لائے جارہی ہے ، اس کی ایک معمولی جھلک ان دو منہ بولتے ویڈیو زنے دنیا کو گز شتہ دن دکھادی جن سے پوری دنیا میں کشمیر یوں کی زبوں حالی ہی نہیں بلکہ بھارتی جمہوریت کا اصل چہرہ بھی منعکس ہوتا ہے۔ ایک ویڈیو تصویروں کی زبانی بتاتا ہے کہ بیروہ کشمیر کے رہائشی ایک نوجوان فاروق احمد ڈار کو فوجیوں نے اپنی جیپ سے باندھ کر اسے ا یک انسانی ڈھال کی صورت میں گاؤں گاؤں گھمایا گیا اور عوام کو پبلک ایڈرس سسٹم کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں کہ اگر کسی نے وردی پوشوں پر ایک بھی پتھر مارا تو اس کا حشر اس نوجوان جیسا ہوگا ۔ ایک اور ویڈیو یہ دکھاتا ہے کہ ضمنی انتخاب کے موقع پر کس طرح ایک نیم فوجی اہل کار مظاہرہ کر رہے ایک کشمیری نوجوان کی چھاتی میں گو

پاکستان جیت گیا‘‘، ایسا ہندوستان کہتا

پاکستان جیت گیا‘‘، ایسا ہندوستان کہتا ہ   ایس احمد پیرزادہ   نگہدار دبرہمن کار خود را بہ کس ہرگز نگفت اسرار خود را مرا گوید کہ از تسبیح بگذر بدوش خود نہد زنار خود را ترجمہ: برہمن اپنی دھن کا پکا ہے، اپنا بھید کسی پر نہیں کھولتا، مجھ سے کہتا ہے تسبیح کو پرے پھینک، مگر اپنا زنار اپنے کاندھے سے ہرگز نہیں اتارتا۔ کشمیر کے حوالے سے ہندوستانی پروپیگنڈا مشینری پر ان اشعار کا اطلاق بخوبی ہوتا ہے۔ جھوٹ بولنے کے لیے بھی کم از کم کوئی افسانوی بنیاد ہونی چاہیے، مگر اس ملک کے حکمران، ایجنسیاں اور ذرائع ابلاغ مسلسل جھوٹ کی بے بنیاد کڑیوں کو ملا کر، زمینی حقائق کی پردہ پوشی کر کے یا انہیں آدھا سچ بتا کر اپنے ہی ملک کی کروڑوں عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ کشمیر، مسلم اکثریتی خطے پیر پنچال اور وادی چناب کے بارے میں آج تک اپنے گناہوں اور گھناؤنے کارناموں کو چھپانے کے لیے میڈیا، پولیس اور حکومت کے بڑے بڑے ذمہ دار بڑی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ پہ جھوٹ تصنیف کرتے جارہے ہیں، اور وہ بھی روایتی بھونڈے انداز میں۔ یہ لوگ اپنی نامعقول روش ترک کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں اور موقع بے موقع عام کشمیریوں کو مو